طاقت دہ

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - طاقت اور توانائی دینے والا، قوت پہنچانے والا، تقویت دینے والا۔ "صاف ہوا، صاف پانی، طاقت دہ اور پوری غذا روشنی، ورزش، حفاظت جسمانی اور اعتدال صحت کے لیے ضروری ہیں۔"      ( ١٩١١ء، باقیات بجنوری، ٧٦ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'طاقت' کے ساتھ فارسی مصدر 'دادن' سے صیغہ امر 'دہ' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١١ء کو "باقیات بجنوری" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں